جنرل ہولڈ اپ کے دوران 19 اشتہاری مجرمان گرفتار ،16کلو چرس، 76لیٹر شراب ،10ہزار پتنگیں بر آمد

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:28

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)راولپنڈی پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف بھرپور کاروائی کے دوران 19مجرمان اشتہاری ،15کلو 995گرام چرس، 76لیٹر شراب ،10ہزار پتنگیں ،22ڈوریں اور04مقدمات ناجائز اسلحہ کے درج کر لئے ۔ راولپنڈی پولیس نے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی کی خصوصی ہدایت پر ضلع راولپنڈی میں جنرل ہولڈ اپ کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران جنرل ہولڈ اپ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 16مجرمان اشتہاری اور 3عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا ۔ 10ہزار پتنگیں اور 22ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کیا گیا ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15کلو 995گرام چرس اور 76لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کئے گئے ۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 04مقدمات درج کر کے 02پستول، 06روند،01چاقو اور 01خنجربرآمد کیا گیا ۔ اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 08مقدمات درج کئے گئے ۔ کاغذات نہ ہونے پر 112موٹر سائیکلز کو زیر دفعہ550ض ف بند تھانہ کیا گیا ۔