لاہور،سٹی ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

پہلے روز 13 منشیات فروش گرفتار، 20کلو چرس برآمد

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) سٹی ڈویژن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کارروائی کے پہلے روز 13 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 20کلو چرس برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کے حوالے سے ایس پی سٹی محمد نوید کا کہنا ہے کہ سٹی ڈویژن میں منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :