لاہور پویس کی ڈنڈا بردار نفری کا مال روڈ پر آپریشن ،واٹر مینجمنٹ کے عارضی ملازمین کا احتجاجی دھرنا

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) لاہور پویس کی ڈنڈا بردار نفری نے گزشتہ صبح مال روڈ پر آپریشن کرتے واٹر مینجمنٹ کے عارضی ملازمین کا احتجاجی دھرنا کروا دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے محکمہ زراعت کے شعبہ واٹر مینجمنٹ کے سینکڑوں عارضی ملازمین نے اپنے بچوں کے ہمراہ 7کلب روڈ کے سامنے مال روڈ پر دھرنا دے کر گزشتہ تین روز سے ٹریفک بند کررکھی تھی جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا تھا لیکن ہفتہ کی صبح ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کی سربرایہ میں پولیس کی بھاری ڈنڈا بردار نفری دھرنے کے مقام پر پہنچی جہاں ان کی قیادت کو سڑک کلیئر کرنے کیلئے وارننگ دی۔

واٹر مینجمنٹ کے احتجاجی ملازمین کی قیادت اور ڈی آئی جی آپریشنز کے درمیان مذاکرات کے بعد واٹر مینجمنٹ کے احتجاجی مظاہرین نے اپنا بوری بستر گول کیا اور مال روڈ کو کلیئر کرتے ہوئے سروس لین پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے رابطہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ احتجاج ملازمین کا حق ہے لیکن عوام کی مشکلات ہماری پہلی ترجیح ہے۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :