ْگورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی بطور گورنر تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی بطور گورنر تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ ان کی تعیناتی کو بیرسٹر جاوید جعفری نے چیلنج کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کی بطور گورنر سندھ تعیناتی قانون کے برعکس کی گئی ہے۔ ان کی صحت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ انہیں گورنر جیسے اہم عہدے پر فائز کیا جائے لہٰذا ان کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ (اے ملک)