بار اور بنچ کا چولی دامن کا ساتھ ، میرٹ پر فیصلہ انصاف کی بالادستی کو مزید مضبوط کرتا ہے ،سیشن جج رائے نذیر احمد

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:21

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن رائے نذیر احمد نے کہا کہ بار اور بنچ کا چولی دامن کا ساتھ ہے انصاف کی یقینی فراہمی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں وکلاء برادری سائلین کے مسائل کو حل کروانے کیلئے پل کا کردار اد ا کرتے ہیں میرٹ پر فیصلہ انصاف کی بالادستی کو مزید مضبوط کرتا ہے تحصیل کچہری عارفوالا کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے بہت جلد عمل درآمد شروع ہوجائے گا وکلاء برادری کے مسائل کو ترجیح بنیادوںپر حل کراونے کی بھرپور کوششیں جاری رہیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ججز کے اعزا ز میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کی کالونی اور دیگر مسائل کو جلد ازجلد حل کرکے سرپرائز دیا جائے گا اس موقع پر صدربار میاں مرادعلی بھٹی ، سیکرٹری بار میاں صفدر علی طور ، سید علی رضا گیلانی اور ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن ججز ،سول ججز اور ممبران بار کی کثیر تعداد نے شرکت کی