بھارتی ریاست تلنگانہ میں دو قیدی جیل سے فرار

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:21

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) بھارتی ریاست تلنگانہ میں دو قیدی سنٹرل جیل وارانگال سے فرار ہو گئے، بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی آئی جی کیساوا نائیڈو نے بتایا کہ دونوں قیدی راجیش یادیو اور سائپنک سنگھ بید شیٹس کو بطور اسی استعمال کرتے ہوئے فرار ہو گئے، انہوں نے کہا کہ یادیو قتل کیس اور سنگھ کورٹ مارشل کے مقدمہ میں زیر حراست تھا، انہوں نے کہا کہ دونوں قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ ( وقار)

متعلقہ عنوان :