لاہور میں سکھ یاتری کے بھیس میں آنے والا مشکوک بھارتی شہری پکڑا گیا

گورمیت سنگھ پر ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث پاکستان داخلے پر پابندی عائد ہے، ڈی پورٹ کردیا گیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) گرونانک کے جنم دن کے موقع پر واہگہ بارڈر کے راستے آنے والے سکھ یاتریوں میں شامل گورمیت سنگھ نامی شخص کو امیگریشن حکام نے گرفتار کرکے بھارت واپس بھیج دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کے قافلے میں شامل ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو پاکستان میں ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث پاکستان داخلے میں پابندی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

گورمیت سنگھ نامی شخص یاترا کا ویزا لے کر پاکستان داخل ہورہا تھا کہ واہگہ اسٹیشن پر دستایزات کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ سکھ یاتریوں کے لبادے میں ملبوس شخص پر پہلے سے ہی پاکستان داخلے پر پابندی عائد ہے اور حکومت پاکستان کی جانب سے اسے بلیک لسٹ قرار دیا جاچکا ہے۔ امیگریشن حکام نے گورمیت سنگھ کو واہگہ اسٹیشن سے جے سی پی واہگہ بھیج دیا جہاں سے اسے پیدل ہی اس کے ملک بھارت روانہ کردیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :