مسلم لیگی ہوں ،مجھے کوئی مسلم لیگ میں جانے سے نہیں روک سکتا: جاوید ہاشمی

پنجاب سو بار تقسیم ہوتا ہے تو ہوجائے پاکستان تقسیم نہیں ہوناچاہئے، سینئر سیاستدان

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:21

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بنیادی طور پر مسلم لیگی ہوں ،کوئی مسلم لیگ میں جانے سے نہیں روک سکتا ،پنجاب سو بار تقسیم ہوتا ہے تو ہوجائے پاکستان تقسیم نہیں ہوناچاہئے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ پنجاب چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کر رہا ہے، لاہور کے وسائل ہی لاہور پر لگائے جائیں۔

چھوٹے صوبوں کی محرومیاں دور کرنے کیلئے انہیں ساتھ لیکر چلا جائے۔مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا میں بنیادی طور پر مسلم لیگی ہوں مجھے کوئی مسلم لیگ میں جانے سے نہیں روک سکتا، سوج سمجھ کر صحیح وقت آنے پر فیصلہ کرونگا۔

(جاری ہے)

عالمی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان نے کہا کہ دنیا میں بڑی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں پاکستان کو بی اپنے معاملات پر سوچنا چاہئے،امریکی الیکشن کے حوالے سے جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے دو ماہ پہلے کہہ دیا تھا امریکہ تقسیم ہوگاامریکہ کے الیکشن نے بتادیا اکثریت کا ووٹ تباہی کا باعث بن رہا ہے، اب امریکہ اپنے گھر میں لگنے والی آگ کو نہیں بجھا سکتا،ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق ایم این اے نے کہا کہ امریکہ ملک ہی اقلیتوںکا ہے، اب برطانیہ بھی سکاٹ لینڈ سے علیحدہ ہوگا۔

۔

متعلقہ عنوان :