چھوٹے کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام بہت بڑا نرم انقلاب ہے ‘ میاں عرفان دولتانہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام بہت بڑا نرم انقلاب ہے جو دیہی معیشت کے طرز زندگی کو بدل دے گا۔انہوںنے کہا کہ اس پروگرام کے تحت چھوٹے کسانوں کو پٹواری کے دھونس دھاندلی سے بچا کر ان کا حق ان کی دہلیز تک پہنچایا جارہا ہے ۔

کسانوں کو اینڈرائیڈ موبائل فون بھی دیا جائے گا جس کے ذریعے کسان محکمہ زراعت کے ساتھ رابطہ میں رہے گا اوراسے فون کے ذریعے توسیع خدمات فراہم کی جائیںگی ۔ ایک بیان نے کہا کہ زراعت ترقی کرے گی تو ہماری معیشت آگے بڑھے گی۔چھوٹے کاشتکاروں کی خوشحالی کے بغیر زراعت کی ترقی ممکن نہیں ،پنجاب حکومت نے چھوٹے کسانوں کی خوشحالی کیلئے ہی بلاسود قرضوں کی فراہمی کاپروگرام بنایا ہے اور اسے مالیاتی اداروں کے اشتراک سے کامیاب بنائیں گے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کے خدوخال سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ چھوٹے کسانوں کو خریف اورربیع کی فصل کیلئے سالانہ65ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے قرض ملے گا۔بلاسود قرضہ تین اقساط میںدیاجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ2ارب روپے سے خادم پنجاب ایگریکلچر انڈومنٹ فنڈ بھی قائم کیا جارہا ہے ،جس سے ہزاروں کاشتکار مستفید ہوں گے۔