ملکی ترقی میں رکاوٹوں کا خاتمہ ’’شفاف احتساب ‘‘سے ہی ممکن ہوگا ‘چوہدری محمدسرور

ظلم ‘ناانصافی اور بد عنوانی کی موجودگی میں ملک کا آگے بڑھنا ممکن نہیں ہوسکتا ‘نیوز لیک کے معاملے میں شفاف تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا ‘لوڈشیڈ نگ کے حکومتی دعوئوں کا پول نیپرا نے کھول دیا ہے ، وفود سے گفتگو

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں رکاوٹوں کا خاتمہ ’’شفاف احتساب ‘‘سے ہی ممکن ہوگا ‘ظلم ‘ناانصافی اور بد عنوانی کی موجودگی میں ملک کا آگے بڑھنا ممکن نہیں ہوسکتا ‘نیوز لیک کے معاملے میں شفاف تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا ‘لوڈشیڈ نگ کے حکومتی دعوئوں کا پول نیپرا نے کھول دیا ہے 2018تک لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں ‘حکمران قوم کو جھوٹی تسلیاں دینے کی بجائے حقائق بتائے ۔

اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں اپوزیشن جماعتیں نہیں بلکہ کر پشن کر نیوالے سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اگر ہم نے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر نا ہے تو ملک میں شفاف احتساب کو یقینی بنانا ہے ورنہ مسائل میں اضافہ ہو تا رہیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیوزلیک کا معاملہ ملکی سلامتی کے حوالے سے انتہائی اہم ہے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی تجویز کو بھی قبول کر یں۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی لوگ آئے روز دعوے کر رہے ہیں مگر نیپرا نے آئندہ عام انتخابات تک لوڈشیڈ نگ ختم نہ ہونے کی رپورٹ دیکر عوام کی آنکھیں کھول دیں ہیں اور حکمرانوں کی بھی چاہیے لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے جھوٹے دعوے کر نے کی بجائے لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کر یں ۔

متعلقہ عنوان :