تبلیغی اجتماع کے موقع پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے پٹرولنگ اورنفری میںاضافہ

رائیونڈ سے نکلنے والے ٹریفک کو مانیٹر کرنے کیلئے لاہور گائیڈنس سنٹر ، رائیونڈ اجتماع گاہ میں کنٹرول روم کے ساتھ رابطہ رکھے گا ‘ فاران بیگ اہم مقامات پر ٹریفک کو بحال رکھنے والی ہدایات پر مشتمل بورڈ آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے ساتھ خصوصی کوارڈنیشن اور تعاون کو بھی یقینی بنایا گیاہے جس سے ٹریفک بحال رکھنے میں بہتری ہوگی‘ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرو ے مرزا فاران بیگ کی ہدایات پر سنٹرل زون نے تبلیغی اجتماع کے موقع پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے اضافی پٹرولنگ اورنفری میںاضافہ کردیا گیا ہے تاکہ قومی شاہرات پر ٹریفک کو ڈسپلن کیساتھ چلایا جا سکے۔ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ کی سربراہی میں رائیونڈ اجتماع اور روڈ پر دیگر سفر کرنے والوں کے لیے قومی شاہراہ پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور روڈ یوزر کو کوئی مشکل پیش آنے کی صورت میں سپیشل انتظامات کیے ہیںجس کے لیے قبل ازیں ہی ایک اعلی ٰ سطحی میٹنگ میں ٹریفک میں خلل ڈالنے والی والی مشکلات کا جائزہ لئے کر متبادل روٹ بنائے گئے ہیں ۔

تمام ٹریفک انتظامات کو ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی کی نگرانی کر یںگئے ۔

(جاری ہے)

جس میں قومی شاہراہ سے رائیونڈ کے لیے ٹریفک کوای ایم ای لنک روڈ ، موہلنوال روڈ ،سندر روڈ ،مانگا روڈ کے ذریعے چلایا گیا ہے ۔ اسی طرح اجتماع میں شرکت کے لیے موٹر وے سے آنے والی ٹریفک کو ٹھوکر نیاز بیگ سے رائیونڈ روڈ کے ذریعے چلایا گیا ہے ۔ملتان روڈ پر رش والے مقاما ت پر اضافی پٹرولنگ گاڑیاں اور نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔

ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہاکہ اہم مقامات پر ٹریفک کو بحال رکھنے والی ہدایات پر مشتمل بورڈ آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے ساتھ خصوصی کوارڈنیشن اور تعاون کو بھی یقینی بنایا گیاہے جس سے ٹریفک بحال رکھنے میں بہتری ہوگی ۔ رائیونڈ سے نکلنے والے ٹریفک کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کرنے کے لیے لاہور گائیڈنس سنٹر ، رائیونڈ اجتماع گاہ میں کنٹرول روم کے ساتھ رابطہ رکھے گا جو ڈیوٹی پر موجود افسران کو ٹریفک بہائو کے متعلق خبردار رکھے گا ۔

موٹر وے پولیس کی ایمبو لینس ڈاکٹر اور میڈیکل عملہ کے ساتھ تعینات کر دی گئی ہیں جو خدانخواستہ کسی حادثہ کی صورت میں فوری موجود ہونگی اس کے علاوہ ناگہانی صورت سے سے نبٹنے کے لیے ایمر جنسی سروسز کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔مو ٹر وے پولیس کی طرف سے روڈ یو زرز کو بھی ہدایات جاری کی گئیںہیںکہ وہ شدید رش سے بچنے کے لیے ۲۱ بجے دوپہر سے شام ۳ بجے قوی شاہرات کو استعمال کرنے سے گریز کر یں۔ ایس ایس پی مسرو ر عالم کلاچی ان تمام آپریشنل ڈیوٹیز کو کلوز مانیٹر کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :