موسم سرما کے شروع ہوتے ہی چترال کی ثقافتی اورگرم چترالی ٹوپی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) موسم سرما کے شروع ہوتے ہی چترال کی ثقافتی اورگرم چترالی ٹوپی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے موسم نے کیا لی انگڑائی کے پشاورکی چترالی بازار کی رونقیں بڑھ گئی ، قدیمی بازار میں چترالی پٹی سے خوبصورت اور گرم ٹوپیاں تیار کی جارہی ہیں بازار کے کاریگر چترالی ٹوپی کو ہاتھ سے تیار کرتے ہیں ،بازار میں چترالی ٹوپی ہرعمر کے افراد کے لئے مختلف رنگوں میں دستیاب ہے ، مقامی مارکیٹ میں بین الاقوامی سطح پر مشہور چترالی ٹوپی تین سو سے چھ سو روپے تک فروخت کی جارہی ہیں ، مقامی تاجر اور چترالی بازار کے صدر صادق امین کے مطابق سردی کی شدت کو کم کرنے کے لئے لوگ چترالی ٹوپی استعمال کرنا پسندکرتے ہیں، اوراب چترالی ٹپیوں کو بیرون ممالک میں بھی پہنا پسند کرتے ہے ،چترالی ٹوپی کی تیاری کیلئے سب سے زیادہ چترالی پٹی کی ضرورت ہوتی ہیں،صادق امین کے مطابق چترالی بازار میں چترالی کوٹ اور چوغہ بھی تیار کیا جاتاہے جسے عمررسیدہ افر اداور اب زیادہ تر نوجوان فیشن کے طور پر استعمال کرتے ہیں ، دوسری جانب شہریوں کا کہناتھا کہ سردی کے آغازسے ہی چترالی ٹوپیاں خرید لیتے ہیں اوراس ٹوپی کو تحفے تخائف کے طور پر بھی دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :