محکمہ موسمیات کی صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:05

لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بتایا کہ راولپنڈی‘گوجرانوالہ‘گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور ڈویژن میں صبح کے اوقات میں سموگ و دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہیگاگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا تاہم لاہور، گوجرانوالہ،سرگودھا اور ملتان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش چکوال میں 4 ملی میٹر،ساہیوال،سرگودھا،منڈی بہاوٰالدین 2، میاانوالی سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ی گئی، سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 4، سکردو منفی 3، کوئٹہ، ہنزہ منفی 1، کالام می صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :