گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈائون،78افراد گرفتار

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:05

لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے 843مقامات پر چھاپے مارے اور 28دکانداروں کے چالان کیے جبکہ33,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،31افراد کیخلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر78افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سی22افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا، ڈی سی اونے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔