ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ، 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:05

لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے سپیشل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے ٹبی سٹی نزد ترنم سینما چوک میں غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا،ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ نے کارروائی کر تے ہوئے ٹبی سٹی نزد ترنم سینما چوک سے غیر قا نونی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروا کر 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔