صوبائی محتسب پنجاب کاماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان میں صفائی اور سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:05

ڈی جی خان۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) صوبائی محتسب پنجاب نے ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان میں صفائی اور سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں․ انہوںنے یہ احکامات ممبر انچارج صوبائی محتسب ڈیرہ غازیخان ڈویژن ملک احمد بخش بھاپا کی تحقیقی رپورٹ پر جاری کیی․ ریجنل دفتر کے مراسلہ کے مطابق قدیر آباد کالونی کے سہراب خان نے درخواست دی کہ ماڈل ٹاون مین روڈ پر صفائی انتہائی ناقص ہے ․ گندگی کے -ڈھیر لگے ہوئے ہیں ․ سیوریج کا پانی سڑک سے گزر رہاہے ․ ملک احمد بخش بھاپا نے ٹی ایم اے سے تحریری جواب حاصل کرنے اور فریقین کی سماعت کے بعد رپورٹ صوبائی محتسب نجم سعید کو ارسال کی جنہوںنے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کو ہدایت کی کہ ماڈل ٹاون میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :