ڈیرہ غازیخان بورڈ نے میٹرک ضمنی امتحان 2016کے نتائج کا اعلان کردیا،کامیابی کاتناسب 50.45فیصدرہا

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:03

ڈی جی خان۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان نے میٹرک ضمنی امتحان 2016کے نتائج کا اعلان کر دیاہے اور کامیابی کا تناسب 50.

(جاری ہے)

45فیصد رہا ․ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایاکہ امتحان میں 4965، امیدواروں نے شرکت کی اور 2505نے کامیابی حاصل کی ․ انہوںنے کہاکہ تمام امیدوار پرائیویٹ تھے ․ رزلٹ کارڈ کی ترسیل 15نومبر تک کر دی جائے گی تاہم 19نومبر تک رزلٹ کارڈ نہ ملنے کی صورت میں بورڈ کی متعلقہ برانچ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ․ شیخ امجد حسین نے بتایا کہ کسی بھی مضمون کی ری چیکنگ کیلئے 27نومبر تک درخواستیں دی جاسکتی ہیں ․ انہو ںنے بتایا میٹرک ضمنی امتحان میںنقل اور دیگر غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے کے تین کیس رجسٹرڈ ہوئے جو زیر سماعت ہیں ․ انہوں نے بتایاکہ ضمنی امتحان میں کامیاب امیدوار گیارہویں جماعت میں داخلہ لینے کے اہل ہوں گے اور وہ تعلیمی اداروں میں 30نومبر تک داخلہ لے سکتے ہیں علاوہ ازیں میٹرک سالانہ امتحان یکم مارچ 2017سے شروع ہو گا جس کیلئے داخلہ فارم 15نومبر سے 14دسمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔