پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،26افراد گرفتار

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:03

پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،26افراد گرفتار
ملتان۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 26افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم علی حسن سے 09لیٹر شراب، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزمان جمیل ، غلام عباس اور محمد شان سے 30گرام چرس،پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم محمد عمران سے 145گرام چرس ، ملزم محمد نفیس سے 125گرام چرس اور ملزم محمد ساجد سے 135گرام چرس ،جبکہ پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم صفدر حسین سے 10لیٹر شراب اور ملزم رضوان سے 15لیٹر شراب،پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم رمضان سے پسٹل اور ملزم اعجاز سے پسٹل برآمد کر کے حراست میں لے لیا۔

پولیس نے کینٹ کے علاقے میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا اور دو جواریوں اسلم اور رستم کو قابو کرلیا۔دریں اثناء ملتان پولیس نی15اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے 2 اے کیٹیگری جبکہ13کا تعلق کیٹیگری بی سے ہے۔علاوہ ازیں ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران142نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا جبکہ ایکسائزآفس ملتان میں448نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی136موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :