صوبائی حکومت کی ساڑھے 3سالہ کارکردگی صفر ہے ‘صوبائی حکومت نے لوڈشیڈنگ کی خاتمہ کیئے کوئی کوشش نہیں کی ‘صوبے میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ پشاور کے گرین اینڈ کلین علاقہ لالہ سب ڈویژن میں 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے

مسلم لیگ (ن) ضلع پشاور کے سینئر نائب صدر ارباب فہیم خان کا بیان

ہفتہ 12 نومبر 2016 17:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) ضلع پشاور کے سینئر نائب صدر ارباب فہیم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ساڑھے تین سالہ کارکردگی صفر ہے صوبائی حکومت نے صوبے میں لوڈشیڈنگ کی خاتمہ کے لیے کوئی کوشیش نہیں کی اور صوبے میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ پشاور کے گرین اینڈ کلین علاقہ لالہ سب ڈویثرن میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے اور این اے خاموش ہے ایسا لگ رہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی کے نو اور این اے تھری میں ان لوگوں کو اپنی کارکردگی کی وجہ سے شکست صاف نظر آرہی ہے اس لیے یہ لوگ صرف وقت گزاررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ الیکشن میں خیبرپختونخوا میں حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگی۔ انہوں نے مرکزی حکومت اور واپڈا حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ پی کے نو میں ناروالوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں اور لالہ سب ڈویثرن حکام کو فوری طورپر ہدایات جاری کریں کہ وہ لوڈشیڈنگ میں کمی کریں۔

متعلقہ عنوان :