معیاری تعلیم کی ہی بدولت معاشرے میں مثبت تبدیلی ممکن ہے‘ صلاحیتوں کے اعتبارسے ہمارے نوجوان کسی سے کم نہیں ‘انہوں نے پوری دنیامیں پاکستان کا نام روشن کیاہے اور اپنے جوہر دکھائے ہیں
گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑاکا کیڈٹ کالج بٹراسی میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 12 نومبر 2016 17:46
(جاری ہے)
اس موقع پر کیڈٹس نے پی ٹی شو، جمناسٹک، مارچ پاسٹ اوردیگر مختلف کرتب کا مظاہرہ کیا اور بھرپور داد حاصل کیں۔
اس موقع پر مختلف کیٹیگریز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں شیلڈزبھی تقسیم کئے گئے۔ گورنرنے کالج کے لئے 10 لاکھ روپے اور کیڈٹس کوگھڑسواری کی تربیت دینے والوں کیلئے 50 ہزار روپے کا اعلان بھی کیا۔ گورنرنے سکاؤٹس کیڈٹ کالج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ یقینا یہ اعزازکی بات ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ اباد نے انہیں موجودہ تعلیمی اداروں میں بہترین قراردیاہے۔ کیڈٹس سے مخاطب ہوتے ہوئے گورنرنے کہاکہ طلباء ملک کا سرمایہ ہیں اوراب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ والدین اوراس قوم کی امیدوں پرپورا اتریں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم میں سرمایہ کاری کسی بھی فرد یامعاشرے کیلئے بہترین انتخاب ہے۔ انہوں نے کہاکہ طلباء نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر بھرپورتوجہ دیں۔ گورنرنے مزید کہاکہ حکومت معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے قبائلی علاقہ جات اورملک کے دیگر علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے مساوی اقدامات اٹھارہی ہے۔گورنرنے کالج میں یادگار شہداء پرپھولوں کی چادربھی چڑھائی۔ قبل ازیں کیڈٹ کالج بٹراسی کے پرنسپل بریگیڈئر(ر)عبدالحفیظ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.