معروف چینی صحافی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے

ہفتہ 12 نومبر 2016 17:46

پیونگ چانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء)معروف چینی صحافی گائو ڈیاننمنگ 62سال کی عمر میںحرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے ۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق گائوڈیانمنگ کا انتقال بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے دوران ہوا ۔

(جاری ہے)

وہ ایک طویل عرصہ سے اس کمیٹی کے رکن تھے ۔انہوں نے 1977میں ڈیلین یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد شنہوا میں ملازمت کی ۔انہوں نے دوران ملازمت شنہوا میں سپورٹس ڈائریکٹر اور لندن میں بیورو چیف کے طور پر فرائض سرانجام دیے ۔ انہیں 1984کے سمر اولمپکس سے 2016میں ہونے والے اولمپکس میں مسلسل طور پر بطور صحافی رپورٹ کرنے کا اعزاز بھی حاصل رہا ۔