چین میں صارفین نے آن لائن شاپنگ پر تمام سابقہ ریکارڑ مات کر دیے

سنگل ڈے کے موقع پر 177ارب یوآن کی خریداری کی گئی

ہفتہ 12 نومبر 2016 17:46

چین میں صارفین نے آن لائن شاپنگ پر تمام سابقہ ریکارڑ مات کر دیے
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) چین کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ16بڑی ویب سائٹس نے سالانہ آن لائن شاپنگ تہوارکے موقع پر 177ارب یوآن کا کاروبار کر کے تمام گزشتہ ریکارڑ توڑ دیے ۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق خریداروں نے زیادہ تر سمارٹ فونز اور وائرلیس جیسے آلات خریدے ۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی سنگل ڈے پر چین کی 16بڑی آن لائن کمپنیوں نے فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ۔

(جاری ہے)

صارفین نے اپنی سالانہ خریداری لہر میں ممتاز ای کامرس پلیٹ فارم علی بابا پر جمعہ کو آن لائن شاپنگ میں 120بلین یوآن (17.6بلین امریکی ڈالر ) سے زیادہ خرچ کئے۔220سے زائد ممالک سے لوگوں نے آن لائن شاپنگ کرتے ہوئے چین کے سنگل ڈے کے موقع پر آن لائن شاپنگ میں حصہ لیا۔ 82فیصد سے زائد رقوم کی منتقلی موبائل فون کے ذریعے کی گئی ۔1.07ارب اشیاء 24گھنٹوں کے دوران لوگوں کی جانب سے فراہم کئے جانے والے ایڈریس پر ارسال کر دی گئیں ۔ 39487مصنوعات آن لائن فروخت کے لئے پیش کی گئی تھیں ۔4کروڑ90لاکھ سے زائد صارفین نے خریداری کے عمل میں حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :