نئے امریکی صدر اپنی حکومتی مدت پوری نہیں کرسکیں گے،جاوید ہاشمی کی پیشگوئی

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کیلئے گورپا چوف سے بھی بدتر ثابت ہوں گے،پیدائشی مسلم لیگی ہوں،مسلم لیگ(ن) میںجانا چاہوں تو کون روک سکتا ہی ،بہت جلد مسلم لیگ(ن)میںجانے کا اعلان کروں گا،سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس،لاہور کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ،دنیا کے مستقبل کے حالات پرکتاب لکھنے کا انکشاف

ہفتہ 12 نومبر 2016 17:19

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کیلئے گورپا چوف سے بھی بدتر ثابت ہوں گے۔15سال کے اندرامریکہ کے ٹکرے ٹکرے ہوجائیں گے ،اسی طرح بھارت بھی 20سے زائد ٹکروں میں تقسیم ہوجائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ اپنی حکومتی مدت پوری نہیں کرسکیں گے۔پنجاب چھوٹے صوبوں کو نظرانداز نہ کرے۔

ملک میں مزید صوبے بننے چائیں۔لاہور کوبھی الگ صوبہ بنادیا جائے۔میں پیدائشی مسلم لیگی ہوں،مسلم لیگ(ن) میںجانا چاہوں تو کون روک سکتا ہی ۔جلد مسلم لیگ(ن)میں جانے کا اعلان کروں گا۔ میں اپنی تیسری کتاب بھی لکھ رہا ہوں جس میں دنیا کے مستقبل کاحال ہوگا۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم جاویدہاشمی نے کہا کہ امریکی الیکشن نے بتادیا ہے کہ ان کی اکثریت کا ووٹ انہیں ڈبورہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکا میں ہونے والے احتجاج کم نہیںہیں۔ 2 ماہ پہلے کہا تھا امریکا تقسیم ہوگا، امریکا قوم ہی اقلیتوں کی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ 5 سال مکمل نہیں کرسکیں گے، امریکامیں بہت جلد اورکالوں اورگوروں میں تفریق بڑھ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی کسی خاتون کو صدرنہیں بنائیں گے۔ ڈونلڈٹرمپ کے حامی اقلیتوں کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔مسلمانوں کی مسجدوں میں سورکا گوشت اور ہندئووں کے مندروں میں گائے کا گوشت رکھ رہے ہیں۔

یہ کس قدر عجیب بات ہے کہ ٹرمپ کہہ رہا ہے کہ میں اکثریت سے صدر منتخب ہوا ہوں اور لوگ کہتے ہیں کہ وہ ہماراصدر نہیں ہے۔امریکہ گھرکی لگی آگ کو نہیں بھجا سکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کا نیو ورلڈ آرڈر ناکام ہوگیا ۔انہوں نے نیوورلڈ آرڈ ر کے ذریعے ایران،لیبیا،عراق اور ترکی کی افواج کوتباہ کرنے کی کوشش کی۔دوسری افواج سے زیادہ پاکستان کی فوج میں زیادہ صلاحتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ حالات کی 20سال قبل پیشین گوئی کرچکے ہیں۔ سکاٹ لینڈ برطانیہ سے علیحدہ ہوجائے گا۔فرانس کے حالیہ الیکشن میں کمزور قوتوں کو تقویت ملے گی۔مودی کی پالیسیاں انڈیا کو تباہ کرکے رکھ دیں گے۔چین خطے کے حالات بدلے گا۔اس وقت امریکہ مانگنے والا ملک اور چین دینے والا ملک بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔

پاکستان ایک بڑی ریاست اور فرنٹ لائن سٹیٹ ہے ،بھارت کوکاروبار کرنے کیلئے پاکستان سے گزرنا پڑے گا۔پاکستان کو اپنے معاملات پرسوچنا چاہیے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میں اپنی تیسری کتاب بھی لکھ رہا ہوں جس میں دنیا کے مستقبل کاحال ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اختیارات کی منتقلی مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ چھوٹے صوبوں کو زیادہ سے زیادہ اختیارات ملنے چاہیں۔

ملک میں مزید صوبے بننے چائیں۔ پنجاب میں بے شک 100جگہ تقسیم ہولیکن پاکستان کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے۔پنجاب چھوٹے صوبوں کو نظرانداز نہ کرے۔موجودہ حکومت کو مشورہ ہے کہ وہ تھنک ٹینک بنائے تاکہ عوامی مسائل پرتوجہ دی جاسکے۔پنجاب کی تقسیم میں تاخیر نہ کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے ملتان سے زیادہ لاہور سے پیار ملا،3بار لاہور سے جیتا۔ لاہور میرا اپنا گھر ہے جس نے مجھے تین مرتبہ منتخب کیا اور انجمن شہریان کا صدر بنا یونیورسٹی میں بھی صدر بنا یا۔

میں تو کہتاہوں لاہور کوبھی الگ صوبہ بنادیا جائے۔لاہور کے وسائل اسی پر لگائیں۔مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کی خبروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ پیدائشی مسلم لیگی ہیں۔مسلم لیگ(ن)میں جانا چاہوں تو کون روک سکتاہے ،تاہم بہت جلدمسلم لیگ(ن) میںجانے کا اعلان کروں گا اور اس بارے میڈیا کو بھی آگاہ کروں۔