نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کابینہ کے وزراء کے ناموں کے چنائو کا کام دوسرے روز بھی جاری رکھا

ہفتہ 12 نومبر 2016 17:13

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کابینہ کے وزراء کے ناموں کے چنائو ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنی کابینہ کے وزراء کے ناموں کے چنائو کا کام ہفتہ کو دوسرے روز بھی جاری رکھا ۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ صرف باراک اوباما کے منظور کردہ ہیلتھ بارے قانون کے بعض حصوں کو برقرار رکھنے میں فراخ دلی سے کام لیں گے ۔ رئیل اسٹیٹ کے بادشاہ گر نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ 2010 ء کے قانون میں ترامیم لانے پر غور کریں گے جوکہ انتخاب ی مہم میں اختیار کردہ موقف کی نفی ہے ۔ ٹرمپ کا صحت کے قانون بارے حالیہ اعلان ان کے کئی حیران کن اعلانات میںسے ایک ہے ۔ ڈونلڈٹرمپ اپنی کابینہ کے اراکین کے چنائو میں قریبی ساتھی مائیک پنس سے بھی مدد لے رہے ہیں ۔