ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کاشف علی ٹیپو کی زیر صدارت میں انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:58

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کاشف علی ٹیپو کی صدارت میں انسداد پولیو کی ضلعی کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوا جس میں گذشتہ پولیو مہم کا جائزہ لیتے ہوئے آنے والے پولیو مہم کے متعلق حکمت عملی تیار کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کاشف علی ٹیپو نے کہا کہ قومی جذبے کے تحت کام کرنے سے ہی پولیو کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے اندر ایک روز سے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے لیے 23 نومبر سے 26 نومبر تک جاری ہونے والے مہم کو کامیاب بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی جو عملہ غیر حاضر رہے اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جبکہ انہوں نے پولیس افسران کو بھی ہدایت کی وہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع کے تمام تحصیلوں، دیہات، اسپتالوں، بس اسٹینڈس، بازاروں اور عام مقامات پر پولیو ٹیموں کو تعینات کرکے ان کی خاص نگرانی کی جائے۔ اجلاس میں محکمہ روینیو، پولیس، صحت، تعلیم کے افسران، چیمبر آف کامرس لاڑکانہ کے صدر خیرمحمد شیخ سمیت سمیت یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :