رائیونڈاجتماع کے اختتام پر گاڑیوںکے انخلاء کیلئے ٹریفک پلان مرتب

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:34

لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ نے کہاہے کہ سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈکے دوسرے مرحلے کے اختتام پردعا کے بعد اجتماع کے شرکاء کی گاڑیوںکے انخلاء کیلئے ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے تاکہ شرکاء کو اجتماع سے واپس جاتے ہوئے کوئی مسئلہ نہ ہو، 13نومبربروز اتوار کواختتامی دعا کے بعدٹریفک پلان کے مطابق ٹھوکر نیازبیگ سے رائیونڈ کی جانب کسی حادثہ یا ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے روڈ کوعام ٹریفک کیلئے بندکردیا جائے گا اور انخلاء کے وقت رائیونڈ روڈ پرکسی بھی جگہ سے کراسنگ کی اجازت نہیں ہو گی، اس دوران صرف شرکاء کی گاڑیاںرائیونڈ سے ٹھوکر نیاز بیگ روڈ کی جانب دونوں اطراف استعمال کریں گی، شہری پریشانی سے بچنے کیلئے انخلاء کے وقت رائیونڈجانیوالی رابطہ سڑکیں بھی استعمال نہ کریں،ٹریفک کے بہائوکومدنظررکھتے ہوئے ان سڑکوں کوپہلے یادیرتک بھی بندرکھاجاسکتاہے،طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ اختتامی دعا کے بعد انخلاء کے وقت کوئی بھی شہر ی بوجہ ایمر جنسی رائیونڈ سٹی جانا چاہتا ہے تو اس کیلئے چار روٹ پلان ترتیب دیئے گئے ہیں،شہری براستہ فیروز پور روڈ صوئے آصل سے للیانی روڈ ہوتے ہوئے رائیونڈ، اسی طرح چونگی امرسدھو سے براستہ رکھ چندرائی/گوالہ کالونی ہلوکی سے رائیونڈ،شوکت خانم ،قادر ٹوباش،شانو بابا،خیابان امین اور لیک سٹی تک جا سکیں گے جبکہ خیابان امین سے براستہ ہلوکی رائیونڈ اور اس کے علاوہ ٹائون شپ ،گرین ٹائون سے مادر ملت روڑ، ہدایت پنڈ ریلوے کراسنگ، کاچھا پھاٹک ہلوکی روڈ کے ذریعے رائیونڈجا سکتے ہیں،شہری مزید رہنمائی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :