چین کے پاس مزید مالیاتی سہولت دینے کی محدود گنجائش ہے، (سی آئی سی سی )

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:34

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) سرمایہ کاری بنک سی سی آئی کا خیال ہے کہ مزید مالیاتی ترغیباتی پروگرام کو استعمال کرنے کیلئے چین کے مرکزی بنک کے پاس اب محدود گنجائش ہے ۔

(جاری ہے)

بنک نے کہا ہے کہ توجہ مالیاتی خطرات کے خلاف حفاظت اور اثاثوں میں اضافے کا خاتمہ کرنے پر مبذول کی جانی چاہئے ، سی آئی سی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مزید مالیاتی ترغیباتی پروگرام کیلئے گنجائش محدود ہے کیونکہ حقیقی شرح سود میں مسلسل اقتصادی باز افراط زر کی وجہ سے کافی گر گئی ہے جبکہ 2015ء کے بعد سے کافی اقتصادی ٹوز اور مالیاتی اور مالی خسارے کا انبار رواں سال مستحکم اقتصادی پیداوار یقینی بن جائے گی ، پیداوار کو مستحکم بنانے کیلئے جو 2015ء میں 6.9فیصد گر گئی چین نے گذشتہ سال بنچ مارک شرح سود میں پانچ مرتبہ کمی کی ہے ، اس نے یوآن کی شرح قدر میں کمی اور اثاثوں میں اضافے کے بارے میں تشویش کے پیش نظر امسال محتاط طورپر ایسے کرنے سے گریز کیا ہے ۔

سی آئی سی سی نے پیشنگوئی کی ہے کہ مرکزی بنک 2017ء میں بنچ مارک شرح سود میں کمی نہیں کرے گا اور ممکن ہے کہ وہ تجارتی بنکوں کے محفوظ ذخائر کی ضرورت کی شرح میں بھی 2017ء کی پہلی ششماہی میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :