جنوبی کوریا کی صدر کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ، ایک لاکھ 70 ہزار مظاہرین کی ریلی میں شرکت

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:32

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء)جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی کے خلاف ہزاروں افراد نے سیئول میں مظاہرہ کیا، ایک لاکھ 70 ہزار مظاہرین نے ریلی میں شرکت کی جو رواں سال کے دوران دارالحکومت میں سب سے بڑا عوامی مظاہرہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی کے خلاف ہزاروں افراد نے سیئول میں مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

یہ احتجاج صدر پارک گیون ہائی کی حکومت کے خلاف مظاہروں کے سلسلے کی کڑی ہے جن میں بدعنوانی کے ایک اسکینڈل پر جنوبی کوریا کی صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔صدر گیون ہائی پر الزام ہے کہ ان کی ایک قریبی دوست چوئی سون سل اربوں ڈالر بدعنوانی میں ملوث پائی گئیں اور اس سے جنوبی کوریا کہ صدر کی شخصیت کو ایک دھچکا لگا اور وہ تیزی سے تنہا ہوتی جا رہی ہیں۔اگرچہ چوئی سون کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں البتہ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے صدر پارک اور ان کے عملے پراپنا ذاتی اثر و رسوخ استعمال کیا۔