غرب اردن میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی تشدد سے متعدد فلسطینی زخمی

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:26

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) غرب اردن میں فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اورربڑ کی گولیاں فائر کرنے سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کفر قدوم میں فلسطینیوں کے خلاف اس وقت آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور ربڑ کی گولیاں چلائیں جب وہ پرامن مظاہرہ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

فلسطینی ذرائع کے مطابق فوجیوں کی اس جارحیت میں کئی فلسطینی مسلمان زخمی ہوئے جن میں ایک تیرہ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ فوجیوں نے جنین کے علاقے سے ایک فلسطینی طالب علم کو گرفتار کر لیا۔ رام اللہ میں بھی فوجیوں نے بلعین کے علاقے میں فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور ان کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

متعلقہ عنوان :