شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی تہران پہنچ گئے

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:26

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی سٹیفن دی مستورا ہفتے کو تہران پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق ان کا کا دورہ تہران، عرب دنیا اور افریقہ کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ صادق حسین جابری انصاری کی دعوت پر ہورہا ہے۔ وہ اپنے دورہ میں ایران کی وزارت خارجہ کے حکام سے شام کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :