میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی میئر شپ کیلئے ڈاکٹر نادیہ عزیز گروپ انتشار کا شکار ‘گروپ میں مزید گروپ بندی

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی میئر شپ کیلئے ڈاکٹر نادیہ عزیز گروپ انتشار کا شکار ہوگیا گروپ میں مزید گروپ بندی سامنے آنے سے بلال خان کے میئر بننے کے امکانات مخدوش ہوتے جارہے ہیں سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق ڈاکٹر نادیہ عزیز گروپ میں بلال خان اور رضوان گل میئر شپ کے امیدوار کے طور پر بالکل آمنے سامنے ہیں دوسری طرف ایک گروپ جن کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ ان میں سے 5 چیئرمینوں کے حامد حمید گروپ سے رابطے ہیں یہ بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈاکٹر نادیہ عزیز اپنی سیاسی بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے گروپ کو کس طرح قائم رکھتی ہیں تاہم دوسری طرف چوہدری حامد حمید گروپ نے بھی اپنے نامزد کردہ امیدوار مرزا الیاس بیگ کو کامیاب کروانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگانا شروع کردیا ہے اور انہوں نے باقاعدہ طور پر ڈاکٹر نادیہ عزیز گروپ میں شگاف ڈالنے کیلئے چیئرمینوں سے رابطے تیز کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :