لاہور ائیر پورٹ کے روانگی لانج کے سامنے مامور ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی سے غائب رہنے لگے‘ انتظامیہ نے سی ٹی او سے شکایت کر دی

ڈیوٹی کا علم ہونے کے باوجود بیلٹ نمبر 552 کے حامل ٹریفک وارڈن محمد عمران اور بیلٹ نمبر 2271 کے حامل ٹریفک وارڈن محمد امین مسلسل اپنی ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں جن کے خلاف شکایت چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ کو بھجوا دی گئی‘ذرائع سول ایوی ایشن

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) لاہور ائیر پورٹ کے روانگی لانج کے سامنے مامور ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی سے غائب رہنے لگے، ائیر پورٹ انتظامیہ نے سی ٹی او لاہور طیب حفیظ چیمہ کو غیر ذمہ دار وارڈنز کے خلاف شکایت کر دی۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی لانج کے سامنے مامور ٹریفک وارڈنز اکثر ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں گاڑیوں کا رش بڑھ گیا ہے اور بعد میں آنے والے مسافروں کو رش کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ڈیوٹی کا علم ہونے کے باوجود بیلٹ نمبر 552 کے حامل ٹریفک وارڈن محمد عمران اور بیلٹ نمبر 2271 کے حامل ٹریفک وارڈن محمد امین مسلسل اپنی ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں جن کے خلاف شکایت چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ کو بھجوا دی گئی ہے تاکہ دونوں غیر ذمہ دار ٹریفک وارڈنز کی مجرمانہ غفلت کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :