ڈینگی کی روک تھام کے لئے تیزی سے موئثراقدامات کئے جائیں‘اکرام الحق

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:14

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) ڈینگی کے حوالے سے ایک اہم اجلا س اے ڈی سی اٹک اکرام الحق کی صدارت میں ڈی سی او اٹک کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ای ڈی اوز، ٹی ایم ایزاور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی اکرام الحق نے کہا ہے کہ ڈینگی کے متعلقہ تمام اقدامات مزید تیز کئے جائیں اور تمام ایسی جگہوں جہاں پرڈینگی کے پھیلنے کا اندیشہ ہے وہاں پر مانیٹرنگ کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ اس کے خطرات پر مکمل کنٹرول کیا جاسکے۔

تمام متعلقہ حکام اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ ڈینگی سے بچائو ممکن ہو سکے ،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے سے زیادہ مانیٹرنگ کی ضرورت ہے اور متعلقہ حکام مانیٹرنگ کے نظام کو مزید موثر بنائیں اور کام میں تیزی لائی جائے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام سرکاری دفاتر کے دورے کئے جائیں اور جہاں کہیں بھی پانی کھڑا ہے وہاں پر اس کی فوری نکاسی کا انتظام کیا جائے۔

اور ضلع کی تمام تحصیلوں میں موثر مانیٹرنگ کا جو عمل شروع کیا گیا ہے اس میں مزید بہتری لائی جائے۔تمام تحصیلوں کی انتظامیہ کو اس سلسلے میںمزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ،اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے انٹامالوجسٹ ثاقب حفیظ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا اور اس حوالے سے کئے جانے والے مزید اقدامات کے متعلق بریف کیا ۔اجلاس میں اسکے علاوہ دیگر محکموں نے بھی ڈینگی کے حوالے سے اپنی کارکردی پیش کی۔اے ڈ ی سی اکرام الحق نے تمام محکموں کو اپنی اپنی کارکردی مزید بہتر بنانے کا کہا ۔انہو ںنے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کسی کوتاہی کو بالکل برداشت نہیںکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :