موجودہ کرپٹ حکمرانوں کے احتساب سے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا 'اعجا ز چوہدری

موجود سب لٹیروں کا احتساب ہوناچاہیے اس سلسلہ میں کسی سے رعایت نہ برتی جائی'سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصا ف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ چوروں اور بدعنوان حکمرانوں کی تلاشی شروع ہو چکی ہے اور پوری قوم کو یقین ہے کہ اب بدعنوانوں کا احتساب شروع ہو چکا ہے اور جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ،موجودہ کرپٹ حکمرانوں کے احتساب سے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پانچ برسوں میں بیرونی قرضوں میں 9ارب70کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ 6ہزار 290ارب روپے کے اندرونی قرضے لئے گئے۔انہوں نے کہاکہ قرضہ لیگ عوام کو قرضوں کی دلد ل میں دھکیل رہی ہے ،تین سالوں میں کوئی ایسا منصوبہ نہیں بنایاگیا جس سے عوام کو فائدہ ہو۔انہوں نے کہا کہ کئی سال گزرنے کے باوجود ان کے مسائل حل نہیں ہوسکے ہیں بار ی باری حکومت میں آنے والے ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دیتے ہیں اور اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے عوام کو صر سوہانے خواب دکھاتے ہے اور اپنی تجوریاں بھرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں شریف خاندان کو صر ف اپنے ذاتی مفادات کی فکر ہے ، بنیادی سہولتوں سے محروم 20 کروڑ عوام کی فریاد سن لی گئی ہے اب لٹیروں کا احتساب کا احتساب ہو کر رہے گا۔ موجود سب لٹیروں کا احتساب ہوناچاہیے اور اس سلسلہ میں کسی سے رعایت نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :