جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کر کے الیکشن جیتنے پر مبارکباد دیدی

ہفتہ 12 نومبر 2016 15:12

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کر کے انہیں الیکشن جیتنے پر مبارکباد دیدی۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق چانسلرانجیلا میرکل کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دونوں رہنمائو ں نے اپنی پہلی گفتگو میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں رہنمائو ں کی ٹیلی فون کال کا دورانیہ کیا تھا اور کن امور پر بات چیت ہوئی۔ میرکل آئندہ جمعرات برلن میں امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کریں گی، جس میں یورپی یونین اور امریکا کے مابین آزاد تجارت کے مجوزہ معاہدے پر بھی گفتگو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :