امریکی دفاعی فرموں کی ٹیم جلد سعودی عرب کا دورہ کرے گی

ہفتہ 12 نومبر 2016 14:25

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) امریکی دفاعی شعبہ کی 16 کمپنیوں پر مشتمل ٹیم جلدہی سعودی عرب اور کویت کا دورہ کرے گی ۔ ان ممالک میںدفاعی شعبہ میں سرمایہ کاری کی کے سلسلہ میں جانے والی ٹیم کی قیادت نائب وزیر تجارت کینیتھ حیات کریں گی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی نائب وزیر تجارت نے کہا ہے کہ خلیجی ریاستوں میں امریکی کمپنیوں کے لئے سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مریکی تجارتی کمپنیاں اور فرمیں سعودی عرب اور کویت کی کمپنیوں کے ساتھ تجارتی شراکت داری کر نا چاہتی ہیں ۔ امریکی نائب وزیر تجارت دورہ کے دوران دونوں ممالک کے اعلی حکام اور صنعتی اداروں کے نمائندوںسے ملاقاتیں کریں گی جن میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کے امکانات اور ترجیحی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :