ضلع بھر کے سکولز اور کالجز میں ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کا فیصلہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 14:13

سرگودھا۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)ضلع سرگودھا میں 100 سے زائد سکولوں اور کالجوں میں ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کا فیصلہ کیا گیاہے۔ جس سے طلباء کو مفید معلومات کے حصول میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لائبریریوں کی تعداد میں کمی کے باعث حکومت پنجاب نے سکول اور کالجز کی سطح پر ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔اس سلسلہ میں سرگودھا ضلع کے 100 کے قریب سرکاری سکولوں اور کالجوں میں ڈیجیٹل لائبریریوں کے قیام کیلئے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے جن پر جلد کام شروع ہوجائیگا۔