کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل یکم اپریل 2017سے اپنی تدریسی سر گرمیوں کا آغاز کردے گا،کمشنر

ہفتہ 12 نومبر 2016 14:13

سرگودھا۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) کمشنر سرگودہاڈویژن ندیم محبوب نے کہاکہ کیڈٹ کالج تحصیل عیسیٰ خیل یکم اپریل 2017ء سے اپنی تدریسی سر گرمیوں کاباقاعدہ آغاز کردے گا ، ابتدائی طو ر پر کالج میں 90 طلباء کو آٹھویں کلاس میں داخلہ دیا جائے گا جس کیلئے طلباء کی عمر حد 16 سال او رساتویں کلاس پاس ہونا لازمی ہو گا، انہوں نے توقع کا اظہار کیاکہ کیڈٹ کالج علاقے کابہترین او رمثالی بورڈ نگ کالج ثابت ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانفرنس روم میں کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، کمشنر سرگودہا نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ کالج میں پرنسپل ‘ تدریسی ودیگر سٹاف کی تقرری کیلئے اشتہار کو حتمی شکل دے کر شائع کروایا جائے ، انہوں نے تدریسی عملہ کیلئے تجربہ کار او راعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو کالج میں تعینات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔