خضدار میں حساس اداروں کی کارروائی ،گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود بر آمد

گھر سے 80 کلوگرام بارود، متعدد ڈیٹونیٹرز، ریمورٹ کنٹرولز اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں، ترجمان ایف سی

ہفتہ 12 نومبر 2016 13:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) ایف سی ترجمان نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کے زیر استعمال خالی گھر سے بھارتی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ۔

(جاری ہے)

حساس ادارے کے اہلکاروں اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خضدار کے علاقے وڈھ میں واقع ایک کمپاؤنڈ سے بھارتی مقدار میں بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔ ترجمان ایف سی مطابق فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے وڈھ میں ایک خالی گھر سے 80 کلوگرام بارود، متعدد ڈیٹونیٹرز، ریمورٹ کنٹرولز اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلی تاہم کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ایف سی کے مطابق خالی گھر کالعدم تنظیم کے زیر استعمال تھا۔

متعلقہ عنوان :