لندن کے مشہور میوزیم مادام تسا میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مومی مجسمہ بنانے کی تیاری شروع

ہفتہ 12 نومبر 2016 13:42

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) لندن کے مشہور میوزیم مادام تسا میں امریکا کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مومی مجسمہ بنانے کی تیاری شروع کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کے مشہور میوزیم مادام تسا میں امریکا کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مومی مجسمہ بنانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے ۔ایک طرف جہاں مادام تسا میوزیم میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے پر تیزی سے کام جاری ہے، وہیں فرانس میں موجود میوزیم موسی گریون نے الیکشن کے نتائج آنے سے قبل ہی ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کا مجسمہ تیار کرنا شروع کردیا تھا۔

نتائج آنے کے بعد فرانس کے میوزیم میں ڈونلڈ ٹرمپ کا صرف پتلا بننا شروع ہوا ہے، جبکہ ہیلری کا مجسمہ تقریبا تیار ہوچکا ہے۔میوزیم کے قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر یویس ڈیلہومیو کا کہنا تھا 'ہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے پر کام شروع کردیا ہے اور یہ 6 ماہ میں مکمل ہوجائے گا'۔

(جاری ہے)

لی فیگارو نامی اخبار کے مطابق ہیلری کلنٹن کا مجسمہ مستقبل کے لیے اس میوزیم کے ایک کونے میں سنبھال کر رکھ دیا جائے گا۔

دوسری جانب مادام تسا میوزیم میں ری پبلکن پارٹی سے جیتنے والے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن کے مجسمے تیار کرنا شروع کردیئے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر منتخبڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے کا افتتاح اگلے سال 20 جنوری کو کیا جائے گا۔مادام تسا میوزیم کی انتظامیہ نے اپنے فیس بک پیج پر بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے مومی مجسمے کی ایک جھلک شائقین کے ساتھ شیئر کی۔

متعلقہ عنوان :