ٹرمپ کے انتخاب سے یورپ، امریکا تعلقات متاثر ہونگے،صدر یورپی کمیشن جین کلاڈ ینکر

ہفتہ 12 نومبر 2016 13:42

لگسمبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) یورپی کمیشن کے صدر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب سے یورپ اورامریکاکے تعلقات متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق لگسمبرگ میں خطاب کرتے ہوئے جین کلاڈ ینکر کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹرمپ کو یہ بتانا ہوگا کہ یورپ کیا ہے، کیسے کام کرتاہے، ان کی بنیاد اور ڈھانچے کے لحاظ سے بین الابراعظمی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام طورپر امریکی یورپ پر زیادہ توجہ نہیں دیتے،جہاں تک ڈونلڈ ٹرمپ کا تعلق ہے ان کے خیال میں بیلجیئم ہمارے براعظم پر موجودکوئی دیہات ہوگا، ہمیں ٹرمپ کیساتھ 2سال ضائع کرنے ہوں گیجب تک کہ وہ دنیا کا دورہ کرکے اسے جان نہ لیں۔

متعلقہ عنوان :