فلاڈیلفیا میں پنسلوانیایونیورسٹی کے سیاہ فام طلبہ کے اکاونٹس پرسائبرحملے،اکاونٹ پراشتعال انگیز،نسل پرستی پر مبنی تصاویر اور پیغامات درج ،سیاہ فام طلبہ کے نام نسل پرست انٹرنیٹ گروپ پرڈال دیے گئے

ہفتہ 12 نومبر 2016 13:42

فلاڈیلفیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) فلاڈیلفیا میں پنسلوانیایونیورسٹی کے سیاہ فام طلبہ کے اکاونٹس پرسائبرحملے کیے گئے اور سیاہ فام طلبہ کے نام نسل پرست انٹرنیٹ گروپ پرڈال دیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلاڈیلفیا میں پنسلوانیایونیورسٹی کے سیاہ فام طلبہ کے اکاونٹس پرسائبرحملے کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اکاونٹ پراشتعال انگیز،نسل پرستی پر مبنی تصاویر اور پیغامات درج ہیں۔ واقعے کے خلاف طلبہ سٹی ہال میں جمع ہونا شروع ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نسل پرست گروپ کا اکاونٹ اوکلاہاما سے آپریٹ کیاجارہاہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نسل پرستی پرمبنی مواد کی تحقیقات کررہیہیں جبکہ میئرجم کینی کہتے ہیں کہ یونیورسٹی میں نسل پرستی کاواقعہ قابل مذمت ہے ۔

متعلقہ عنوان :