برطانیہ کے مسلمانوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مسجد کے دورے کی دعوت دیدی

ہفتہ 12 نومبر 2016 13:42

برطانیہ کے مسلمانوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مسجد کے دورے کی دعوت دیدی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) برطانیہ کی ایک مسجد کے نمازیوں نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورے کی دعوت دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی لندن میں واقع ایک مسجد کے امام اور نمازیوں نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی مسجد میں آنے کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

مسجد میں نماز ادا کرنے والے افراد اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا پر پابندیاں لگانے اور مسلمانوں کے ساتھ مذہبی منافرت کے باعث متنازع شخصیت ہیں لیکن ہم امریکی صدر کو اپنی مسجد میں آنے کی دعوت دے کر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کسی پر کوئی پابندی نہیں لگاتے ہمارے پاس عیسائی، ہندو اور دیگر غیر مذاہب کے افراد آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :