روس غزہ میں مجاہدین کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کو رہائی دلانے میں تعاون کیلئے تیار ہے، بنجمن نیتن یاہو

ہفتہ 12 نومبر 2016 13:23

روس غزہ میں مجاہدین کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کو رہائی ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ روسی حکومت فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مجاہدین کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کو رہائی دلانے میں تعاون کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق صہیونی وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار روسی وزیراعظم دیمتری میدویدوف کے ہمراہ تل ابیب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہ خوشی کی بات ہے کہ روسی حکومت غزہ میں لاپتا ہونیوالے ہمارے سپاہیوں کی تلاش اور ان کی بخیریت ان کے گھروں کو واپسی میں مدد دینے کو تیار ہے۔نیتن یاھو نے کہا کہ میں روسی وزیراعظم میدویدوف کا شکر گزارہوں کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاہدین کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں ہدار گولڈین اور ارون شاؤل کی واپسی میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :