روسی اسلحہ ساز کمپنی ’کلاشنکوف‘ نے روسی فوج کیلئے بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ تیار کرلیا

طیارہ کنٹرول روم کو 150 کلو میٹرکی مسافت سے معلومات فراہم کرنے ،16 گھنٹے تک فضاء میں موجود رہنے کی صلاحیت کا حامل، رن وے کے بغیر کسی بھی جگہ سے فضاء میں چھوڑا جاسکتا ہے، رپورٹ

ہفتہ 12 نومبر 2016 13:23

روسی اسلحہ ساز کمپنی ’کلاشنکوف‘ نے روسی فوج کیلئے بغیر پائلٹ ڈرون ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) روسی اسلحہ ساز کمپنی ’کلاشنکوف‘ نے روسی فوج کیلئے کلاشنکوف کے بعد بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ تیار کرلیا ہے۔ ZALA 16E5 کے نام سے تیار کردہ ڈورن طیارہ جلد ہی روسی فوج کے استعمال میں لایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق روسی اسلحہ ساز فرم ’کلاشنکوف‘ کی جانب سے تیار کردہ بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے کی دیگر خصوصیات میں ایک یہ ہے کہ یہ کنٹرول روم کو 150 کلو میٹرکی مسافت سے معلومات فراہم کرنے اور 16 گھنٹے تک فضاء میں موجود رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ جدید کیمروں، رات کو اور تاریکی میں دیکھنے کی صلاحیت اور انفراریڈ جیسی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔روسی ساختہ ZAILA 16E5 نامی ڈورن طیارہ الیکٹرک وائر لیس شعاؤں سے متاثر نہیں ہوتا۔ اگر اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوجائے تو وہ خود کار طریقے سے اپنے مرکز پر واپس آنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔نئے ڈرون طیارے کا وزن 30 کلو گرام اور اس کے پانچ پر ہیں۔ اسے رن وے کے بغیر کسی بھی جگہ سے فضاء میں چھوڑا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :