اوباما کے ہیلتھ کیئر بل کے کچھ چند نکات پسند ہیں ،ْنو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ

بالغ نوجوانوں کو ان کے والدین کی پالیسی کے تحت سہولیات فراہم کی جائیں ،ْ گفتگو

ہفتہ 12 نومبر 2016 13:23

اوباما کے ہیلتھ کیئر بل کے کچھ چند نکات پسند ہیں ،ْنو منتخب صدر ڈونلڈ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں سابق صدر اوباما کے ہیلتھ کیئر بل کے کچھ چند نکات پسند ہیں۔2010 میں پیش کیے گئے اس قانون کی ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران شدید مخالفت کرتے رہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے دورے کے بعد وہ اس قانون کے کچھ نکات پر سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

وال سٹریٹ جرنل سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ اس بل کے دو اہم نکات کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ مجھے وہ بہت پسند ہیں۔‘ایک نکتے کے مطابق بیما پالیسی خریدنے والوں کو پہلے سے موجود مسائل کی کوریج دینے سے انکار پر پابندی عائد کرنا ہے دوسرے کے مطابق بالغ نوجوانوں کو ان کے والدین کی پالیسی کے تحت سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ صدر اوباما سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کا ہی نتیجہ ہے کہ وہ اس ہیلتھ کیئر بل کی مکمل مخالفت سے پیچھے ہٹے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یا تو ہم اوباما کیئر میں ترمیم کریں گے یا اسے منسوخ کر کے نیا بل تیار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :