نئی سیاسی قیادت سے افغانستان سے متعلق امریکی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی ،ْامریکہ

دونوں ممالک کے درمیان معاہدے برقرار رہیں گے ،ْکابل سفارتخانے کا بیان

ہفتہ 12 نومبر 2016 13:21

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) امریکہ نے واضح کیا ہے کہ نئی سیاسی قیادت سے افغانستان سے متعلق امریکی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔

(جاری ہے)

کابل میں امریکی سفارت خانہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں افغانستان میں تعینات امریکی سفیرمائیکل مک کینلے نے کہاکہ امریکہ میں گزشتہ ہفتے ہونے والے انتخابات کے بعد افغانستان کیلئے امریکی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے برقرار رہیں گے،امریکی سفیر نے کہا کہ رواں برس وارسا اوربرسلز میں افغانستان کے ساتھ تعلقات،اشتراک کار اورروابط کا برسلز اوروارسا میں جائزہ لیا گیا ہے،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا امریکی الیکشن کے نتائج سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ عنوان :