مشرقی جاپان میں ہفتہ کی صبح زلزلہ کے شدید جھٹکے

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:59

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) مشرقی جاپان میں ہفتہ کی صبح زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جنکی ریکٹر سکیل پر شدت 6.2ریکارڈ کی گئی تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 6بجکر 42منٹ پر محسوس کئے گئے جن کا مرکز جزیرہ ہون شو میں زمین کی 44کلو میٹر کی گہرائی میں تھا ۔ یاد رہے کہ جاپان میں 2011ء میں شدید زلزلے کے باعث سونامی کے نتیجہ میں 18ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :