فلاڈیلفیا:یونیورسٹی کے سیاہ فام طلبہ کے اکائونٹس پر سائبر حملی

نسل پرستی پرمبنی مواد کی تحقیقات کررہے ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:26

فلاڈیلفیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء)فلاڈیلفیا میں پنسلوانیایونیورسٹی کے سیاہ فام طلبہ کیاکائونٹس پرسائبرحملے کیے گئے ہیں اور سیاہ فام طلبہ کے نام نسل پرست انٹرنیٹ گروپ پرڈال دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اکائونٹ پراشتعال انگیز،نسل پرستی پر مبنی تصاویر اور پیغامات درج ہیں۔ واقعے کے خلاف طلبہ سٹی ہال میں جمع ہونا شروع ہوگئے نسل پرست گروپ کا اکائونٹ اوکلاہاما سے آپریٹ کیاجارہاہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نسل پرستی پرمبنی مواد کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ میئرجم کینی کہتے ہیں کہ یونیورسٹی میں نسل پرستی کاواقعہ قابل مذمت ہے ۔