وزیر اعظم ملک کو ترقی کی راہ پر لانے کیلئے عمل پیرا ہیں، چوہدری ندیم عباس ربیرہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:09

وزیر اعظم ملک کو ترقی کی راہ پر لانے کیلئے عمل پیرا ہیں، چوہدری ندیم ..
اوکاڑہ۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)وزیر اعظم ملک کو ترقی کی راہ پر لانے کیلئے عمل پیرا ہیں، ملکی ترقی کی خاطرنیا پاکستان بنانے کا عزم ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار چوہدری ندیم عباس ربیرہ رکن قو می اسمبلی نے چک نمبر 11 جی ڈی بدھے والا میں سوئی گیس سپلائی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر محکمہ سوئی گیس کے افسر رانا ندیم اسلم اور اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے افتتاح کے موقع پر مشعل روشن کی تو اہل علاقہ نے وزیر اعظم کے حق میںزبردست نعرہ بازی کی ۔